سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلیے........

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن  سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر*

لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو چٹھی لکھی لیکن بے سود رہی۔ اس طرح کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969 موجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔...

Post a Comment

Previous Post Next Post